Live Updates

لاہور : الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی کے ایم این اے شہر یار آفریدی کی رکنیت بحال کر دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 16 اپریل 2015 15:44

لاہور : الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی کے ایم این اے شہر یار آفریدی کی رکنیت ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 16 اپریل 2015ء) : الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی کے ایم این اے شہریار آفریدی کی رکنیت بحال کر دی ہے.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹربیونل کی بار بار طلبی کے باوجود شہر یار آفریدی نے اپنے اثاثوں سے متعلق معلومات ٹربیونل میں جمع نہیں کروائی تھیں جس کے بعد شہر یار آفریدی کی رکنیت معطل کر دی گئی تھی. تاہم با قاعدہ طور پر اپنے اثاثہ جات کی معلومات ٹربیونل میں جمع کروانے کے بعد الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی کے ایم این اے شہریار آفریدی کی رکنیت بحال کر دی ہے، شہر یار آفریدی این اے 14 کوہاٹ سے کامیاب ہوئے تھے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات