پیرمحل ،گھریلو ملازم نے ہزاروں روپے مالیت کی گندم چوری کرلی

جمعرات 16 اپریل 2015 16:25

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) گھریلو ملازم نے ہزاروں روپے مالیت کی گندم چوری کرلی تفصیل کے مطابق چک نمبر 681/22گ ب کے رہائشی آصف جاوید ولد محمداصغر علی نے محمداکرم ولد عبدالرشید قوم ارائیں سکنہ 681/22گ ب کو گھریلو ملازم رکھا ہوا تھا گھریلو ملازم نے مختلف اوقات میں گندم وزنی 32من مالیتی41600روپے چوری کرلی پولیس نے ملزم کے خلاف زیردفعہ 381ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔