Live Updates

سپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے اراکین کی 22اگست2014تک کی تنخواہوں کی ادائیگی کے احکامات جاری کر دیئے

جمعرات 16 اپریل 2015 18:33

سپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے اراکین کی 22اگست2014تک کی تنخواہوں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تحریک انصاف کے اراکین کی 22اگست2014تک کی تنخواہوں کی ادائیگی کے احکامات جاری کر دیئے ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق جمعرات کو سپیکر نے تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہ، مراعات اور الاؤنسز سمیت تمام واجبات کلیئر کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان اراکین کو استعفے دینے کی تاریخ تک کے واجبات دے دیئے جائیں گے جبکہ 22اگست 2014ء سے اب تک کے واجبات کا معاملہ بدستور التواء کا شکار ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات