زین مصطفی کانجو کی گولی سے ہی ہلاکت ہو ئی ‘سی آئی اے نے تصدیق کر دی

جمعرات 16 اپریل 2015 18:36

زین مصطفی کانجو کی گولی سے ہی ہلاکت ہو ئی ‘سی آئی اے نے تصدیق کر دی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) سی آئی اے نے زین قتل کیس کی تفتیش مکمل کر لی،زین مصطفی کانجو کی گولی سے ہی ہلاک ہوا تھا‘بندوق پر موجود فنگر پرنٹس بھی میچ ہو گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے کیولری گرانڈ میں سابق وزیرمملکت کے بیٹے مصطفی کانجو کی فائرنگ سے قتل ہونے والے نوجوان زین کے کیس کی تفتیش سی آئی اے نے مکمل کر لی۔ جس کے مطابق زین مصطفی کانجو کی گولی سے ہی جاں بحق ہوا۔ سی آئی اے کا کہنا ہے کہ مصطفی کانجو کی بندوق پر موجود فنگرپرنٹس بھی میچ کر گئے۔ ملزم کے خلاف لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں کیس زیر سماعت ہے۔