الیکشن کمیشن نے شہریار آفریدی کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی

جمعرات 16 اپریل 2015 18:45

الیکشن کمیشن نے شہریار آفریدی کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے شہریار آفریدی کی رکنیت اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے کی وجہ سے معطل کر دی تھی لیکن اب اثاثوں کی تفصیلات جمع کروانے پر شہریار آفریدی کی رکنیت قومی اسمبلی بحال کر دی گئی ہے۔