حکو مت سے مذاکرات کی کا میابی کے بعد ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی

سروس سٹرکچر کی فراہمی ، 10 ہزار 200 نئی نشستوں کا اضافہ کیا جا رہا ہے‘800نئے ٹریننز کو بھی معاوضہ دیا جائے گا‘ وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی پریس کانفرنس

جمعرات 16 اپریل 2015 19:04

حکو مت سے مذاکرات کی کا میابی کے بعد ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا زشر یف کی ہدایت پر مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق کے ینگ ڈاکٹرز ا یسوسی ایشن کے ساتھ ہونیوالے کا میاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے لاہور کے سر کاری ہسپتالوں میں مکمل ہڑتال اور احتجاج کی کال واپس لے لی جبکہ مشیر صحت نے ینگ ڈاکٹرز کو تمام مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کر نے کی یقین دہانی کروادی ہے ۔

جمعرات کے روزمشیر وزیر اعلی برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے جناح ہسپتال لاہور میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے مذاکرات کیے جن میں ینگ ڈاکٹرز نے مشیر وزیر اعلی کو اپنے مطالبات اور دیگر مسائل کے حوالے سے آگا ہ کیا جسکے بعد خواجہ سلمان رفیق نے ینگ ڈاکٹرز کو تمام مسائل کر نے کی یقین دہانی کروائی جس پر ینگ ڈاکٹرز نے ہڑ تال اور احتجاج کی کال واپس لے لی ہے جبکہ پر یس کانفر نس کے دوران خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ حکومت نے ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات مان لیے ہیں ‘ ینگ ڈاکٹرز کا بنیادی مسئلہ سروس سٹرکچر کی فراہمی تھی جو ڈاکٹرز کو دے دیا گیا ہے‘ ڈاکٹرز کے لیے 10ہزار2سو نئی نشستوں کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو ڈاکٹرز کے مسائل حل کرنے میں معاون ثابت ہوگا جبکہ آٹھ سو نئے ٹرینیز کو بھی معاوضہ دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز نے حکومتی اقدامات کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ حکومت نے ان مطالبات پر عملدرآمد نہ کرایا تو وائی ڈی اے پھر احتجاج کا راستہ اختیار کرے گی مگر ہمیں امید ہے کہ حکو مت نے ہم سے جو وعدے کیے ہیں ان پر عمل کرتے ہوئے ہمارے تمام مطالبات کو جلد منظور کر یگی اور ہم بہتر انداز میں ہسپتالوں میں اپنا ڈیوٹی کر سکیں گے ۔

متعلقہ عنوان :