سینیٹر نسرین جلیل کی وزیراعظم کو یمن میں پھنسے پاکستانیوں کو بحفاظت نکالنے کیلئے کئے گئے اقدامات پر مبارکباد

جمعرات 16 اپریل 2015 20:17

سینیٹر نسرین جلیل کی وزیراعظم کو یمن میں پھنسے پاکستانیوں کو بحفاظت ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رکن سینیٹر نسرین جلیل نے وزیراعظم محمد نواز شریف کو یمن میں پھنسے پاکستانیوں کو بحفاظت نکالنے کے لئے کئے گئے اقدامات پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر نسرین جلیل نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ حکومت نے یمن سے پاکستانیوں کو بحفاظت نکالنے کے لئے ضروری اقدامات احسن انداز میں کئے جس پر حکومت پاکستان مبارکباد کی مستحق ہے اور وہ وزیراعظم کا خاص طور پر شکریہ ادا کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :