نجم سیٹھی کے آئی سی سی کے قائمقام صدر بننے کے امکانات ختم، جون میں صدارت کا عہدہ سنبھالیں گے

تین ماہ تک آئی سی سی کی صدارت کا عہدہ خالی رہے گا، آئی سی سی بورڈ میٹینگ میں فیصلہ

جمعرات 16 اپریل 2015 21:09

نجم سیٹھی کے آئی سی سی کے قائمقام صدر بننے کے امکانات ختم، جون میں صدارت ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ باڈی کے ممبر و سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے آئی سی سی کے قائمقام صدر بننے کے امکانات ختم، نجم سیٹھی جون میں آئی سی سی کی صدارت کا عہدہ سنبھالیں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بورڈ 2کا دوروزہ اجلاس دبئی میں ختم ہو گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بنگلہ دیش کے مصطفی کمال کے استعفے کے بعد تین ماہ تک آئی سی سی کی صدارت کا عہدہ خالی رہے گاجبکہ اگلے صدر کا تقرر آئی سی سی بورڈ کے اجلاس بارباڈوس میں کیا جائے گا۔آئی سی سی کے اجلاس میں بنگلہ دیش کے مستعفی ہونے والے صدر مصطفی کمال کا باضابطہ استعفیٰ بھی منظور کرلیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :