تحریک انصاف کی این اے 246 میں دوسرے صوبو ں کے انتخابی عملے کی تعیناتی کی درخواست مسترد کردی گئی

muhammad ali محمد علی جمعرات 16 اپریل 2015 21:26

تحریک انصاف کی این اے 246 میں دوسرے صوبو ں کے انتخابی عملے کی تعیناتی ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 اپریل 2015 ء) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی این اے 246 کے ضمنی الیکشن کیلئے دوسرے صوبو ں کے انتخابی عملے کی تعیناتی کی درخواست مسترد کردی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے موَقف اختیار کیا ہے کہ تحریک انصاف کے مطالبے پر عملدرآمد اس وقت ممکن نہیں ہے کیونکہ انتخابی عملے کی تربیت 15 روز قبل مکمل کی جا چکی ہے جبکہ عملے کی تعیناتی کا عمل بھی شروع کیا جاچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :