دوبارہ مقبوضہ کشمیر پاکستانی جھنڈا لہرائیں گے، آسیہ اندرابی

جمعرات 16 اپریل 2015 21:44

دوبارہ مقبوضہ کشمیر پاکستانی جھنڈا لہرائیں گے، آسیہ اندرابی

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے وادی میں پاکستانی جھنڈا لہرانے پر کسی قسم کا ملال نہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دوبارہ بھی ایسا ہی کرینگے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب بھی انہیں موقع ملا وہ پاکستانی پرچم ایک بار پھر لہرائیں گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے لئے یہ مضبوط پیغام ہے کہ کشمیر نئی دہلی کا حصہ نہیں ہے اور بھارت طاقت کے زور پر کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبا نہیں سکتا

متعلقہ عنوان :