Live Updates

یمن فوج بھیجنے کے حوالے سے فیصلہ پارلیمنٹ نے کر دیا: یوسف گیلانی

پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اتحاد کا فیصلہ الیکشن کے وقت کیا جائے گا، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 16 اپریل 2015 22:53

یمن فوج بھیجنے کے حوالے سے فیصلہ پارلیمنٹ نے کر دیا: یوسف گیلانی

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ یمن میں فوج بھیجنے کے حوالے سے جو فیصلہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جو ہوا ہے وہ ہی ہمارا فیصلہ ہے۔

(جاری ہے)

ملتا ن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سیاست روز بروز بدلتی ہے تاہم پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اتحاد کا فیصلہ الیکشن کے وقت کیا جائے گا۔ گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ صولت مرزا اور فوجی عدالتوں کا معاملہ عدالتوں میں ہے اس وجہ سے اس پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اٹھارہ کروڑ عوام کی منتخب ادارہ پارلیمنٹ ہے، پارلیمنٹ کا فیصلہ ہمارا فیصلہ ہے۔ کراچی کے حلقہ 246 کے ضمنی انتخاب عام ضمنی انتخاب کی طرح ہیں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات