سرینگر میں قومی مخالف ریلی نکالنے والوں کے خلاف سخت ترین ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں۔بھارتی وزیرداخلہ

قومی سلامتی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا

جمعرات 16 اپریل 2015 22:57

سرینگر میں قومی مخالف ریلی نکالنے والوں کے خلاف سخت ترین ممکنہ اقدامات ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) بھارتی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے مقبوضہ کشمیرحکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرینگر میں قومی مخالف ریلی نکالنے والوں کے خلاف سخت ترین ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ مفتی سعید کے ساتھ ٹیلیفونک بات چیت میں وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ قومی سلامتی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ انتظامیہ ریلی میں شامل تمام افراد کے خلاف سخت ترین ممکنہ اقدامات اٹھائے اورآئندہ ایسے کسی بھی واقعے کے پیش آنے سے بھی لوگوں کو باز رکھے۔اس موقع پر مفتی سعید نے وزیرداخلہ کو ریلی میں پیش آنیوالی صورتحال بارے تفصیلی بریف کیا

متعلقہ عنوان :