وزیراعلیٰ شہبازشریف کی سعودی عرب کے وزیرداخلہ محمد بن نائف سے عربی زبان میں روانی سے گفتگو

سعودی عرب کے نائب ولی عہد کی شہبازشریف کی عربی زبان پر دسترس پر اظہار مسرت

جمعرات 16 اپریل 2015 23:04

وزیراعلیٰ شہبازشریف کی سعودی عرب کے وزیرداخلہ محمد بن نائف سے عربی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ریاض میں سعودی عرب کے نائب ولی عہد و وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف بن عبدالعزیز سے ملاقات کے دوران روانی کے ساتھ عربی زبان میں گفتگو کی۔جس پرسعودی عرب کے نائب ولی عہد محمد بن نائف شہبازشریف کی عربی زبان پر دسترس پرمتاثر ہوئے اورخوشی کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ شہبازشریف اورپاکستان کے وفد کے دورہ سعودی عرب کو اگرچہ انتہائی کم مدت میں حتمی شکل دی گئی تاہم سعودی عرب میں وزیراعلیٰ شہبازشریف اوران کے وفد کو غیر معمولی پروٹوکول دیا گیا۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل اوروزیرداخلہ محمد بن نائف سے ملاقاتوں کے علاوہ دیگر اعلی حکام سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔وزیراعظم محمدنوازشریف کے خصوصی نمائندے کی حیثیت سے وزیراعلیٰ کا سعودی عرب کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :