کوئٹہ،خسرے کی مبینہ ویکسین سے ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد5ہوگئی

جمعہ 17 اپریل 2015 11:23

کوئٹہ،خسرے کی مبینہ ویکسین سے ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد5ہوگئی

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) کوئٹہ کے سول ہسپتال میں مبینہ طور پر خسرے کی ویکسین لگنے سے جمعہ کو مزید دو بچے انتقال کرگئے ، دم توڑنے والے بچوں کی تعداد پانچ ہوگئی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ کے سول ہسپتال میں مبینہ طور پر خسرے کی ویکسین لگنے سے جمعہ کو مزید دو بچے انتقال کرگئے۔ ڈی جی ہیلتھ نے کہا ہے کہ بچوں کی اموات پیٹ کے امراض کے باعث ہوئیں۔ خون کے نمونے ٹیسٹ کیلئیبھیج دئیے ہیں۔ رپورٹ آنے پر اصل حقائق کا پتہ چلے گا۔والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ بچوں کا انتقال خسرے کی ویکسین لگنے سے ہوا۔