مونٹی کارلو ماسٹرز، نوواک جوکووچ اور رافیل نڈال نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

جمعہ 17 اپریل 2015 11:30

مونٹی کارلو ماسٹرز، نوواک جوکووچ اور رافیل نڈال نے کوارٹر فائنل میں ..

مونٹی کارلو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17اپریل۔2015ء)عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ اور سپین کے رافیل نڈال مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اے ٹی پی سنگلز ایونٹ کے چوتھے راؤنڈ میں سربین سٹار نوواک جوکووچ کا سامنا آسٹریا کےانڈریاس ہائیڈر سے ہوا۔

(جاری ہے)

ٹاپ سیڈ نوواک جوکووچ نے آسٹرین حریف کو یکطرفہ مقابلے میں چھ چار اور چھ صفر سے ہرا کر فتح سمیٹی ۔

کوارٹر فائنل مرحلے میں جوکووچ کا مقابلہ کروشیا کے مارن کلک سے ہو گا۔ سنگلز کے ایک اور مقابلے میں عالمی نمبر پانچ رافیل نڈال نے امریکہ کے جان ازنر کو زیر کیا۔ سپینش سٹار رافیل نڈال نے سات چھ ، چار چھ اور چھ تین سے کامیابی حاصل کر کے کوارٹر فائنل میں جگی بنائی جہاں ان کا مقابلہ انہیں کے ہم وطن حریف ڈیوڈ فیریر سے ہو گا۔