سلمان خان کیلئے کیا کچھ کر سکتی ہوں!!!۔۔۔ اداکارہ پریتی زنٹا نے اہم انکشاف کر دیا!!!

جمعہ 17 اپریل 2015 11:47

سلمان خان کیلئے کیا کچھ کر سکتی ہوں!!!۔۔۔ اداکارہ پریتی زنٹا نے اہم انکشاف ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا جو ڈانس سے بہت محبت کرتی ہیں اور انھوں نے آخری مرتبہ 2009 میں سلمان خان کی فلم ”میں اور مسز کھنہ“ میں آئٹم سانگ پراپنی پرفارمنس دکھائی تھی اس کے بعد کسی فلم میں آئٹم سانگ کرنے کا ارادہ ظاہر نہیں کیاہے کا کہناہے میں نے اپنا آخری آئٹم نمبرسلمان خان کی وجہ سے کیا کیونکہ میں ان سے بہت محبت کرتی ہوں وہ میرے بہترین دوست ہیں اوران کے لیے کچھ بھی کرسکتی ہوں۔

اپنے ایک انٹرویو میں پریتی زینٹا کا کہنا تھا کہ میں حقیقت میں آئٹم نمبر کرنے والی نہیں بلکہ صرف ایک اداکارہ ہوں میں صرف پرفارم کرتی ہوں میں ڈانس کرنے پر ناراض نہیں ہوتی کیونکہ میں اس سے محبت کرتی ہون لیکن صرف گھر اورکلب کی حد تک اسے کرنا پسند کرتی ہوں ۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اداکارہ جو بھارتی چینل کی ڈانس رائیلٹی شو ”نچ بلیے 7“ میں جس کے فرائض بھی انجام دے رہی ہیں کا کہناتھا کہ میں اس پروگرام کے آن ائیر ہونے کا شدت سے انتظار کررہی ہوں کیونکہ ” نچ بلیے 7“ میں رقص پر بہت زیادہ توجہ دی جارہی ہے لیکن یہ صرف رقص کا ہی پروگرام نہیں بلکہ یہ جوڑوں کے تعلقات کے متعلق بھی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ کیا کچھ پررفارم کرسکتے ہیں اور یہ پروگرام رقص ،تفریح اور جذبات سے بھر پور ہے ۔

متعلقہ عنوان :