انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تین ماہ کیلئے آئی سی سی کا صدر منتخب نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

جمعہ 17 اپریل 2015 11:50

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تین ماہ کیلئے آئی سی سی کا صدر منتخب نہ کرنے ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تین ماہ کیلئے آئی سی سی کا صدر منتخب نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، نجم سیٹھی مقررہ وقت پر ہی صدارت کا عہدہ سنبھالیں گے ‘این سری نواسن کی صدارت میں آئی سی سی بورڈ میٹنگ کا دوسرا اجلاس چار روز تک دبئی میں جاری رہا، جس میں ورلڈکپ 2015 کے انعقاد سمیت کئی معاملات زیربحث آئے،اجلاس میں بنگلہ دیش کے مصطفی کمال کا آئی سی سی کی صدارت سے استعفیٰ منظور کرلیا گیا اورآئندہ تین ماہ تک سیٹ خالی رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیاجس کے بعد سابق پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی یکم جولائی سے ہی آئی سی سی کے اگلے صدر کا عہدہ سنبھالیں گے ‘ اجلاس میں سری لنکن کرکٹ بورڈ میں سیاسی مداخلت پر آئی سی سی نے تشویش کا اظہار کیا اور بورڈ کو جانے والے فنڈز بھی روک لیے، آئی سی سی گورنرز ریویو کمیٹی معاملے کا جائزہ لے گی۔

متعلقہ عنوان :