پی سی بی نے سلمان بٹ کا کیس آئی سی سی کو پیش کرنے پر غور شروع کردیا

جمعہ 17 اپریل 2015 11:55

پی سی بی نے سلمان بٹ کا کیس آئی سی سی کو پیش کرنے پر غور شروع کردیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) پی سی بی نے سلمان بٹ کا کیس آئی سی سی کو پیش کرنے پر غور شروع کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایک انٹرویو میں چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سزا یافتہ سابق کپتان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے آئی سی سی پروٹوکول کے تحت ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد انھیں رعایت دلانے کیلئے کیس میں پیش رفت کریں گے انھوں نے کہا کہ سلمان بٹ کو پہلے ہی آگاہ کردیا تھا کہ اعتراف جرم کرنے کے بعد اصلاح کے پروگرام میں بھی شرکت کرنا ہوگی تاکہ عوام کو فکسنگ جیسے ناپسندیدہ فعل کے بارے میں آگاہی دی جا سکے۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر شہریار خان نے کہا کہ محمد عامر کا کیس مختلف تھا ‘پیسر نے بہت پہلے ہی اپنا جرم تسلیم کرتے ہوئے پی سی بی اور آئی سی سی سے ہر قسم کا تعاون اور بحالی پروگرام شروع کردیا تھا، سلمان بٹ کو 5سال کی معطل سزا بھی دی گئی ہے،اتنے ہی عرصے کی پہلی مدت ستمبر میں پوری ہونے کے بعد یہ آئی سی سی پر منحصر ہے کہ وہ انھیں کھیلنے کی اجازت دے یا سزا پوری کرنے کیلئے کہہ دے۔اس صورتحال سے سابق کپتان کو آگاہ کردیا گیا،ان کو اپنے کیے پر پچھتاوا ہے اور ایک مختلف انسان کے روپ میں نظر آنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :