شبنم مجید انگلینڈ میں کامیاب شو کرنے کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئیں

جمعہ 17 اپریل 2015 12:13

شبنم مجید انگلینڈ میں کامیاب شو کرنے کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئیں

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) گلوکارہ شبنم مجید انگلینڈ میں کامیاب شو کرنے کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئیں ۔ شبنم مجید یو کے پاکستان کلچرل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہونے والے شو میں شرکت کے لئے 9اپریل کو انگلینڈ گئی تھیں جہاں انہوں نے 14اپریل کو لندن کے لوگن ہال میں پرفارم کیا ۔

(جاری ہے)

گلوکارہ شبنم مجید کی شاندار پرفارمنس پر گورے بھی دیوانہ وار رقص کرتے رہے ۔

لندن میں ہونے والے اس شو کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی گئی ہے ۔ شبنم مجید نے وطن واپسی پر ” اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لندن میں میرے شو میں توقع سے بڑھ کر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے میری پرفارمنس پر مجھے زبردست انداز میں داد دی ۔

متعلقہ عنوان :