احسن اقبال حلقے کے عوام کو مکمل طور پر بھول چکے وزیراعظم نو ٹس لیں ۔اہلیا ن حلقہ کی وزیراعظم سے شکا یا ت

جمعہ 17 اپریل 2015 12:19

احسن اقبال حلقے کے عوام کو مکمل طور پر بھول چکے وزیراعظم نو ٹس لیں ۔اہلیا ..

نارروال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و اصلاحات احسن اقبال کیخلاف حلقے کے عوام نے وزیراعظم میاں نواز شریف کو درخواستیں لکھنا شروع کردی ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے نام لکھی گئی مختلف درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ احسن اقبال حلقے کے عوام کو مکمل طور پر بھول چکے ہیں اور جب نارروال آتے ہیں تو صرف دس سے تیس منٹ تک لوگوں سے ملاقات کرتے ہیں جبکہ ہزاروں ملاقاتی کئی کئی روز تک ان کے حلقے میں آنے کا انتظار کرتے ہیں ۔

احسن اقبال کی طرف سے ان کا پرائیویٹ سیکرٹری لوگوں کو صرف ایک ہی پیغام سناتا ہے کہ صاحب بہت مصروف ہیں ۔ ایک درخواست گزار نے وزیراعظم کے نام خط میں تحریر کیا ہے کہ ہم نے میاں برادران کی محبت میں احسن اقبال کو منتخب کیا تھا لیکن خدا کیلئے احسن اقبال کو سمجھائیں کہ آسمان سے باتیں کرنے کی بجائے زمین پر رہنے والے غریب عوام کے دکھ درد سنیں ۔

متعلقہ عنوان :