سکھر: 8 سالہ بچی کو اغواء کرنے کی کوشش ناکام

جمعہ 17 اپریل 2015 12:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء)سکھر میں 8سال کی بچی کو اغواء کرنے کی کوشش کو شہریوں نے ناکام بنادی۔ شہریوں نے خاتون کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا اور ملزمہ نے اعتراف جرم کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اسلام کالونی میں خاتون نے 8سالہ فضہ کو اغوا کر کے لے جانے کی کوشش کی، اہل محلہ نے خاتون کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے ابتدائی تفیش میں بتایا کہ وہ ضلع شکارپور کی رہائشی ہے اور بھیک مانگنے کے بہانے بچوں کو اغوا کرکے آگے فروخت کرتی ہے، عورت سے مزید تفتیش جاری ہے۔