چینی صدر کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

جمعہ 17 اپریل 2015 12:30

چینی صدر کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) چین کے صدر دو روزہ سرکاری دورے پر بیس اپریل کو پاکستان پہنچیں گے۔معزز مہمان پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس سے خطاب کریں گے۔ ان کے دورے میں پاکستان اور چین کے درمیان مختلف سمجھوتوں پر دستخط ہوں گے۔پاکستان کے مثالی دوست چین سے ایک معززمہمان جن کا شدت سے انتظار تھا بالآخر بیس اپریل کو اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔

ژی جنگ پن جنہیں گزشتہ سال پاکستان آنا تھا ان کے استقبال کی تیاریاں کی جاری ہیں۔

(جاری ہے)

معزز مہمان پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس سے خطاب کریں گے۔ ایک خصوصی تقریب میں انہیں پاکستان کا اعلیٰ ترین سول اعزاز نشان پاکستان دیا جائے گا ، جبکہ صدر مملکت ژی جنگ پن کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ چینی صدر اپنی اہلیہ کے ہمراہ پاکستان آئیں گے اور ان کے وفد میں سینیر وزرا، اور کمیونسٹ پارٹی کے حکام کے علاوہ بڑے سرمایہ کار اداروں کے سربراہان بھی ہوں گے۔ژی جنگ پن کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات ہوگی جس میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلووں پر تبادلہ خیال ہوگا۔ چینی وزیراعظم کے دورے میں توانائی ، مواصلات ، انفرااسٹرکچر کے شعبوں میں سمجھوتے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :