برطانوی سنو بورڈر نے 1800 ڈگری پر سپن کرکے نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

جمعہ 17 اپریل 2015 12:32

برطانوی سنو بورڈر نے 1800 ڈگری پر سپن کرکے نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

روم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17اپریل۔2015ء)برطانیہ کی بلی مورگن نے سنو بورڈنگ میں پہلی مرتبہ 1800ڈگری کو آرڈپل کورک پلیٹ فارم عبور کر کے نیا ریکار ڈ قائم کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اٹلی میں ہونے والے اس شو میں بلی مورگن نے پلیٹ فارم عبور کرتے ہوئے فضا میں پانچ قلابازیاں کھائیں اور چار مرتبہ گھومے جو نیا ریکارڈ ہے، اس سے قبل یہ ریکارڈ یوکی کیڈانو کے پاس تھا جو مارچ میں ہونے والے ایونٹ میں سلوپ سٹائل کے دوران فضا میں تین مرتبہ گھومنے میں کامیاب ہوئے تھے تاہم وہ چار قلابازیاں بھی لگانے میں کامیاب نہیں ہوسکے تھے۔