فلم انڈسٹری میں ٹیلنٹ نہیں وسائل کی کمی ہے‘پوجااور مہیش بھٹ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے‘سارہ لورین

جمعہ 17 اپریل 2015 12:41

فلم انڈسٹری میں ٹیلنٹ نہیں وسائل کی کمی ہے‘پوجااور مہیش بھٹ سے بہت ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) پاکستانی اداکارہ سارہ لورین نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں ٹیلنٹ نہیں وسائل کی کمی ہے‘پوجابھٹ اور مہیش بھٹ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سارہ لورین نے کہا کہ بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کی فلم ”کجرارے“ میں کام کرنے کا تجربہ کامیاب رہا ‘ مجھے امید ہے کہ میں آئندہ مستقبل میں بھی پوجا اور مہیش بھٹ کی ٹیم کا حصہ بنوں گی میں بالی وڈ فلم انڈسٹری میں اپنا مستقبل روشن دیکھ رہی ہوں ‘ بالی وڈ فلم انڈسٹری میں کامیابی کے لیے جہاں اداکاری کے ساتھ رقص بہت ضروری ہے اسی طرح بالی وڈ فلم انڈسٹری میں تعلیم یافتہ نئے لوگوں کی بھی بھر پور حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :