کرشمہ کپور آئٹم نمبر میں کرشمہ دکھانے کو تیار

جمعہ 17 اپریل 2015 12:41

کرشمہ کپور آئٹم نمبر میں کرشمہ دکھانے کو تیار

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) بالی ووڈ کی ممتاز اداکارہ کرشمہ کپور نے فلم نگری میں واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دھماکے دار انٹری آئٹم نمبر سے ہوگی۔ کرشمہ کپور نے فلم نگری میں دوبارہ انٹری کا فیصلہ کیا تو فلم ساز ان کے پیچھے ہی پڑ گئے۔

(جاری ہے)

لگتا ہے ہر پروڈیوسر ان کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنا چاہتا ہے۔ تاہم کرشمہ کپور خاصی چوزی ہو گئی ہیں اور وہ صرف منتخب فلمیں ہی سائن کر رہی ہیں۔ اپنی ری انٹری کو دھماکے دار بنانے کے لئے انہوں نے وکرم بھٹ کی فلم سائن کی ہے۔ دوسری جانب انہوں نے ساجد ناڈیا والا کی فلم' میں آئٹم نمبر کرنے کی ہامی بھی بھر لی ہے۔ یعنی کرشمہ اپنا کرشمہ دکھانے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔