ڈہرکی ، پسند کی شادی کرنے پر جرگے نے نوجوان کی دو بھتجیوں کو ونی کر دیا ، نوجوان پر 10 لاکھ جرمانہ بھی عائد

جمعہ 17 اپریل 2015 14:27

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) ڈہرکی کے نواحی گاؤں میں پسند کی شادی کرنے پر جرگے نے نوجوان کی دو بھتجیوں کو ونی کرنے کا فیصلہ دیتے ہوئے نوجوان پر 10 لاکھ جرمانہ بھی عائد کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈہرکی کے نواحی گاؤں میں مزید 2 بچوں کو جرگہ نے ونی قرار دے دیا ہے پرویز ملک اور ظہرہ ملک نے چند روز قبل پہلے پسند کی شادی کی جس پر جرگہ نے فیصلہ سناتے ہوئے نوجوان کی دو بھتیجیوں کو ونی قرار دے دیا جن کی عمریں تقریبا پانچ اور دس سال ہیں اس کے علاوہ جرگہ نے نوجوان پر 10 لاکھ جرمانہ بھی عائد کی اہے اور لڑکیوں کی فوری رخصتی نہ دینے پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے اور شادی شدہ جوڑے کو علاقہ بدر بھی کردیا گیا ہے واضح رہے کہ چند روز قبل بھی ڈہرکی میں ایک پانچ سال کی بچی کو ونی کر دیا گیا تھا ۔