امریکن آئس ہاکی، نیو یارک رینجرز کا بیسٹ آف سیون میں شاندار آغاز

جمعہ 17 اپریل 2015 14:30

امریکن آئس ہاکی، نیو یارک رینجرز کا بیسٹ آف سیون میں شاندار آغاز

نیو یارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17اپریل۔2015ء) امریکی آئس ہاکی لیگ میں نیویارک رینجرز کی ٹیم نے مخالف ٹیم کو 2-1سے ٹھکانے لگا دیا۔ نیویارک سٹی میں بیسٹ آف سیون سیریز میں میزبان نیو یارک رینجرز اپنے پہلے میچ میں پٹسزرگ پینگوینز کے مد مقابل ہوئی ۔

(جاری ہے)

رینجرز کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینگوینز کو دو ایک سے ٹھکانے لگایا ۔ رینجرز کے ڈیرک براسر اور ریان میکڈونا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرسٹ پیریڈ میں ایک ایک گول سکور کیا اور ٹیم کو دو صفر کی برتری دلائی جس کے بعد دوسرے پیریڈ میں پینگوینز کے کھلاڑی نے ایک گول کر کے برتری دو ایک کی تاہم وہ دوسرا گول کرنے میں ناکام رہے اور نیویارک نے مقابلہ اپنے نام کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :