پی سی بی کا یاسر شاہ کو وطن واپس نہ بھیجنے کا فیصلہ ، ٹیسٹ کیلئے دستیاب ہونگے

جمعہ 17 اپریل 2015 14:33

پی سی بی کا یاسر شاہ کو وطن واپس نہ بھیجنے کا فیصلہ ، ٹیسٹ کیلئے دستیاب ..

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ بنگلہ دیش کے دوران زخمی ہونے والے لیگ اسپنر یاسر شاہ کو وطن واپس نہ بھجینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان پی سی بی کے مطابق یاسر شاہ کی انگوٹھے کی انجری 9سے 10دن میں ٹھیک ہوجائے گی اور وہ ٹیسٹ کیلئے ٹیم کو دستیاب ہونگے اس لئے ان کو وطن واپس نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ون ڈے سکواڈ میں ان کی جگہ ذوالفقار بابر نے ٹیم کو جوائن کرلیا ہے ۔ واضح رہے کہ یاسر شاہ ٹریننگ کے دوران ہاتھ میں گیند لگنے سے انگوٹھا تڑوا بیٹھے تھے جس پر انہیں تین ٹانکے بھی لگے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :