لاہور پولیس نے پنجاب کانسٹیبلری کو شکست دیکر کبڈی ٹورنامنٹ جیت لیا

جمعہ 17 اپریل 2015 14:35

لاہور پولیس نے پنجاب کانسٹیبلری کو شکست دیکر کبڈی ٹورنامنٹ جیت لیا

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) لاہور پولیس صرف جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہی ان ایکشن میں نہیں رہتی۔ کھیلوں کے مقابلوں میں بھی بھرپور حصہ لیتی ہے۔ کبڈی کے ایک میچ میں پنجاب کانسٹیبلری کو 9 پوائنٹس سے شکست دے کرلاہور پولیس نے کبڈی ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

فائنل کھیلا گیا لاہور پولیس اور پنجاب کانسٹیبلری کی ٹیموں کے درمیان، دونوں ہاف میں لاہور پولیس کے جوان چھائے رہے۔ تماشائی ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے اور کھلاڑیوں کو داد دیتے رہے۔ سخت مقابلے کے بعد لاہور پولیس کی ٹیم نے پنجاب کانسٹبلری کو 9 پوائنٹس سے شکست دے دی۔ ایس ایس پی آپریشنز باقر رضا نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :