مصباح الحق اور یونس خان نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی میں مشغول

جمعہ 17 اپریل 2015 15:23

مصباح الحق اور یونس خان نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی میں مشغول

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17اپریل۔2015ء) سینئر کھلاڑیوں مصباح الحق اور یونس خان نے نوجوان کھلاڑیوں کے رہنمائی کر نے کے فرائض سر انجام دینا شروع کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی سی بی حکام کی آج کل موجیں لگی ہیں کیوں کہ لاہور میں جاری قومی کرکٹ ٹیموں کے مشترکہ ٹریننگ کیمپ میں سینئر کھلاڑی مصباح الحق اور یونس خان نوجوان کھلاڑیوں کو کھیل کی بہتری کیلئے ہدایات اور مشورے دیتے ہوئے ان کی بھرپور رہنمائی کر رہے ہیں ۔

ایک پی سی بی آفیشل کے مطابق دونوں سینئر کھلاڑیوں نے کیمپ میں موجود نوجوان بیٹسمینوں اور بالرز کی بھرپور مدد کی ہے اور ان کی خامیاں دور کرنے میں معاونت کر رہے ہیں۔ دوسری طرف چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ دونوں سینئرز نوجوان کھلاڑیوں کو ٹائم دے رہے ہیں جو خوشی کی بات ہے ۔

متعلقہ عنوان :