عزیز میاں قوال کی 73 ویں سالگرہ منائی گئی

جمعہ 17 اپریل 2015 16:22

عزیز میاں قوال کی 73 ویں سالگرہ منائی گئی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) قوالی کی دنیا کے دمکتے ستارے عزیز میاں قوال کی 73 ویں سالگرہ منائی گئی۔ عزیز میاں نے قوالی میں نیا انداز متعارف کروا کر اپنے ہم عصروں میں ایک ممتاز حیثیت حاصل کی۔سترہ اپریل 1942 کو بھارتی شہر دہلی میں پیدا ہونے والے عزیز میاں قوال کو بچپن سے ہی قوالی شوق تھا۔ دس سال کے تھے جب انہوں نے قوالی کی باقاٰعدہ تربیت اپنے استاد عبدالوحید سے حاصل کرنا شروع کی۔

(جاری ہے)

قوالی کو عزیز میاں قوال نے ایک نئی جدت سے روشناس کروایا۔عزیز میاں قوال اپنی بیشتر قوالیاں خود لکھتے اور ان کی موسیقی بھی ترتیب دیتے تھے۔جو سامعین پر گہرا اثر چھوڑ جاتی تھی۔ سنہ 1966میں شاہ ایران رضا شاہ پہلوی کے سامنے یادگار پرفارمنس پر انعام و اکرام سے نوازا گیا۔ان کی ابتدائی پرفارمنس فوجی بیرکس میں فوجی جوانوں کے لئے ہونے کے باعث بعض افراد نے ان کو فوجی قوال کا نام بھی دیا۔ 6 دسمبر 2000 کو بیماری کے باعث جہان فانی سیکوچ کر گئے لیکن ان کی قوالیاں آج بھی ان کی یاد تازہ کر دیتیں ہیں۔