سات سالہ کرد بچی کا ‘ 400شدت پسندوں کا ہلاک کر نے کا دعویٰ

جمعہ 17 اپریل 2015 16:51

سات سالہ کرد بچی کا ‘ 400شدت پسندوں کا ہلاک کر نے کا دعویٰ

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) سات سالہ کرد بچی نے 400شدت پسندوں کا ہلاک کر نے کا دعویٰ کر تے ہوئے ویڈیو جاری کر دی ۔ سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ داعش کے خلاف لڑنے والے کردوں کی ایک سرحدی چوکی پر ایک بچی بھاری بھر کم مشن گن کے ہمراہ موجود ہے جس کی عکس بند ایک شخص کر رہا ہے ‘ویڈیو میں یہ منظر دیکھا جا سکتا ہے جب گلابی شرٹ میں ملبوس بچی اپنے قد سے بڑی مشین گن سے فائرنگ کرتی ہے، اس دوران جب وہ کئی راوٴنڈ فائر کرنے کے بعد رکتی ہے تو ویڈیو بنانے والا شخص اس کو دوبارہ فائرنگ کا کہتا ہے جس پر وہ دوبارہ فائرنگ کرنا شروع کر دیتی ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران ویڈیو بنانے والا شخص کہتا ہے کہ قتل کر دو، قتل کر دو۔پھر ویڈیو بنانے والے شخص سے گفتگو میں بچے نے کہاکہ میں نے داعش کے 400 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :