بنگلہ دیش کیخلاف ون ڈے میں سعد نسیم اور محمد رضوان کااپنے کیریئر کا آغاز

جمعہ 17 اپریل 2015 17:41

بنگلہ دیش کیخلاف ون ڈے میں سعد نسیم اور محمد رضوان کااپنے کیریئر کا ..

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں محمد رضوان اورسعد نسیم نے پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کیا۔

(جاری ہے)

ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے ڈیبیوکرنے والے کھلاڑیوں کی ڈبل سنچری مکمل ہوگئی، پشاورسے تعلق رکھنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان پاکستان کی جانب سے ڈیبیوکرنے والے دوسویں کھلاڑی ہیں، رضوان کوڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکر د گی پرقومی ٹیم میں شامل کیا گیا، انہوں نے اڑتالیس میچزمیں تین سنچریوں کی مدد سے ایک ہزارچارسوانتالیس رنزا سکورکر ر کھے ہیں۔

بنگلہ دیش کیخلاف پہلے میچ میں آل را ؤنڈرسعد نسیم کوبھی ون ڈے کیپ دی گئی، لاہورلائنزکی نمائندگی کرنے والے سعدنسیم کوانجرڈ صہیب مقصود کے متبادل کے طورپرٹیم میں شامل کیا گیا تھا، سعدنسیم بیالیس لسٹ اے میچزمیں ایک ہزارسے زا ئد رنز اور بیالیس وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، وہ پاکستان کی جانب سے تین ٹی ٹوئنٹی میچزبھی کھیل چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :