سکھر میں المدینہ کالونی کے مکینوں کا صفائی کے ناقص انتظامات کے خلاف پبلک ہیلتھ آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا
جمعہ 17 اپریل 2015 20:28
سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) سکھر کے علاقے المدینہ کالونی کے مکینوں کی بڑی تعداد نے علاقے میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اورڈرینج سسٹم کی تباہ حالی کے باعث علاقہ مکینوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پبلک ہیلتھ آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا گیا اور ایس ڈی او پبلک ہیلتھ کے خلاف فلک شگاف نعرے بازی کی گئی اس موقع پر علاقہ مکینوں کو کہنا تھا کہ کئی سالوں سے علاقہ میں صفائی ستھرائی نہ ہونی کی وجہ سے گٹروں اور نالیاں بھر گئی ہے ڈرینج سسٹم ناکارہ ہونے کی وجہ سے علاقہ گندے پانی میں ڈوب گیا ہے لیکن پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے کرپشن میں ملوث افسران علاقہ مکینوں کو درپیش مسائل سے نجات دلانے میں ناکام ہیں انہوں نے بتایا کہ علاقے کی بہتری کیلئے سوا دو کروڑ روپے کے خصوصی فنڈز جاری ہوئے لیکن وہ بھی پبلک ہیلتھ کے افسران کی جیبوں میں چلے گئے ہیں انہوں نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے علاقہ مکینوں کو درپیش مشکلات سے نجات دلائی جائے اور قومی خزانے کو لوٹنے والے افسران کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.