جماعت اصلاح المسلمین سندھ کا ٹیکسٹ بورڈ کی شائع کردہ کتب میں غلطیوں کے انکشاف پر اظہار تشویش

جمعہ 17 اپریل 2015 20:33

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) جماعت اصلاح المسلمین سندھ کے پریس ترجمان ڈاکٹر سعید احمد اعوان طاہری نے سندھ ٹیکسٹ بورڈ کی شائع کردہ کتب میں غلطیوں کے انکشاف پر تشویش کا اظہار رکتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ ٹیکسٹ بورڈ کی جانب سے کتب میں غلطیوں سے طلبأ و طالبات پر برے اثرات مرتب ہونگے حکومت سندھ غلطیوں کے انکشاف کا فوری نوٹس لے اور ذمہ دار افسران کیخلاف کارروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ ایک طرف وزیر تعلیم سندھ میں تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں مگر دوسری جانب سکھرکے اسکول زبوں حالی کا شکار ہیں کئی اسکولوں میں اساتذہ نظر ہی نہیں آتے کئی اسکولوں میں گندا پانی جمع ہونے کے باعث اسکول جانیوالے طلبأ و طالبات کو مشکلات پیش آرہی ہیں انہوں نے کہا کہ آخر ہمارا تعلیمی نظام روز بروز پشتی کا شکار کیوں ہوتاچلاجارہاہے تعلیم کے بغیر زندگی گذارنے کا تصور بھی بحال ہے تعلیم کے حصول کے بغیر انسانیت جہالت کے اندھروں میں بھٹکتے بھٹکتے اپنی ساری زندگی کو ضائع کردیتا ہے تعلیم کے بغیر انسان کی شخصیت ادھوری ہے تعلیم کے بغیر ایک انسان بت کی طرح ہے جو اپنی مرضی سے کچھ بھی نہیں کرسکتا ہے ملک کے اندر ناخواندگی کے مکمل قلع قمع کی ضرورت ہے جدید دور میں تعلیم کا طریقہ بھی جدید ہونا چاہئیے انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ میں معیار تعلیم پر توجہ دے اور سندھ کے اسکولوں کی زبوں حالی کا فوری نوٹس لے۔

متعلقہ عنوان :