ریاضی کا سوال جس نے انٹرنیٹ پر سب کو پاگل کر دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 17 اپریل 2015 21:12

ریاضی کا سوال جس نے انٹرنیٹ پر سب   کو پاگل کر دیا

سنگاپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17اپریل۔2015ء) سنگا پور کے ایک ہائی سکول میں پوچھے گئے ریاضی کے سوال نے پہلے تو صرف سکول کے طلباء کو ہی پریشان کیا۔ اس کے بعد جب یہ سوال انٹرنیٹ پر لیک ہوا تو اس نے انٹرنیٹ پر سب کی نیندیں اڑا دی۔ سوال میں تو ایک جواب مانگا گیا تھا مگر ریاضی کی کیڑوں نے سوال میں بہت سی اور پیچیدگیاں بھی نکال دیں۔ سوال میں تین بیانات کی بنیاد پر ایک لڑکی کی سالگرہ کا دن معلوم کرنے کو کہا گیا ہے۔

سوال کچھ اس طرح ہے کہ البرٹ اور برنارڈ ابھی شیرل کے دوست بنے اور دونوں شیرل کی سالگرہ کا دن معلوم کرنا چاہتے ہیں۔ شیرل نے انہیں ممکنہ 10 تاریخوں کی لسٹ دی: مئی 15، مئی 16، مئی 19، جون 17، جون 18، جولائی 14، جولائی 16، اگست 14، اگست 15 اگست 17 اس کے بعد شیرل نے البرٹ اور برنارڈ کو بالترتیب اپنی سالگرہ کا مہینہ اور دن الگ کرنے کو کہا البرٹ: میں نہیں جانتا کہ شیرل کی سالگرہ کب ہے، لیکن میں جانتا ہوں کہ برنارڈ بھی نہیں جانتا برنارڈ: پہلے میں نہیں جانتا تھا کہ شیرل کی سالگرہ کب ہے مگر اب میں جانتا ہوں البرٹ: پھر تو میں بھی جانتا ہوں کہ شیرل کی سالگرہ کب ہے۔

(جاری ہے)

تو بتائیں کہ شیرل کی سالگرہ کب ہے؟ یہ سوال اور اس کے جوابات اب بہت سی انٹرنیٹ کی ویب سائٹس پر آچکےہیں۔ جس سکول نے یہ سوال پوچھا تھا اس نے بھی شیرل کے سالگرہ کے دن 16 جولائی کو مرحلہ وار وضاحت کے ساتھ اپنے فیس بک پیج پر پوسٹ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :