کراچی سے ڈالروں سے بھری کشتی کی دبئی روانگی معمہ بن گئی،پاک بحریہ کے ترجمان کا رقم قبضے میں لئے جانے اور 8افراد کی گرفتاری کی تصدیق سے انکار۔

ڈالروں سے بھری لانچ کا تعلق اسی سیاسی شخصیت سے ہے جس کیلئے ماڈل ایان علی لاکھوں ڈالر دبئی سمگل کرتے پکڑی گئی، سیاسی شخصیت کے اثر ورسوخ پر پکڑی گئی لانچ کا معاملہ دبائے جانے کا انکشاف!!

جمعہ 17 اپریل 2015 22:32

کراچی سے ڈالروں سے بھری کشتی کی دبئی روانگی معمہ بن گئی،پاک بحریہ کے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) کراچی سے دبئی رونہ ہونے والی ڈالروں سے بھری کشتی معمہ بن گئی، پاک بحریہ کے ترجمان نے بھی چار روز قبل پکڑی گئی لانچ کے ساتھ پانچ کروڑ ڈالر قبضے میں لئے جانے اور 8افراد کی گرفتاری کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا، ڈالروں سے بھری لانچ کا تعلق اسی سیاسی شخصیت سے ہے جس کے لئے سپر ماڈل ایان علی 5 لاکھ ڈالر دبئی سمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی، سیاسی شخصیت کے اثر ورسوخ پر پکڑی گئی لانچ کا معاملہ دبانے کا انکشاف ہوا ہے۔

جمعہ کو انتہائی قابل اعتماد ذرائع نے بتایا کہ چار روز قبل پاکستان کی سمندری حدود میں مبینہ طور پر کراچی سے دبئی جانے والی لانچ کا معاملہ دبانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ چار روز قبل پاکستان نیوی نے کھلے سمندر میں کراچی سے دبئی جانے والی ایک لانچ کو اپنے قبضے میں لیا، جس میں پانچ کروڑ ڈالر سے زائد غیر ملکی کرنسی موجود تھی جبکہ لانچ میں موجود آٹھ افراد کو گرفتار کر کے غیر ملکی کرنسی قبضے میں لے لی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے جب پاک نیوی کے ترجمان کموڈور بخاری سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے مذکورہ واقعہ کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا۔ دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ لانچ کا تعلق ایک سیاسی شخصیت سے ہے جبکہ تقریباً ایک ماہ قبل سپر ماڈل ایان علی بھی اسی سیاسی شخصیت کیلئے ڈالر دبئی سمگل کرتے ہوئے ایئرپورٹ پے پکڑی گئی تھیں۔ ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ سیاسی شخصیت اپنا اثرورسوخ استعمال کر کے ڈالروں سے بھری ہوئی لانچ کے معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :