کشمیر میں پاکستان زندہ باد اور آزادی کے نعرے ، بھارتی حکومت نے کشمیری طلبہ کے وظائف روک لئے
جمعہ 17 اپریل 2015 22:56
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) کشمیر میں پاکستان زندہ باد اور آزادی کے نعرے کیا گونجے بھارتی حکومت روایتی تعصب اور مسلمان دشمنی پر اتر آئی، مختلف بھارتی یونیورسٹیوں میں پڑھنے والے کشمیری طلبہ کے وظائف بھی روک لئے گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ وادی میں پاکستان زندہ باد کے نعروں سے بھارتی حکومت کے اوسان خطا ہو چکے ہیں۔
ایک طرف مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جا رہی ہے تو دوسری جانب کشمیری طلبہ کو پریشان کیا جا رہا ہے۔(جاری ہے)
مسلمان دشمنی میں پیش پیش مودی سرکار نے کشمیری طلبہ کے وظائف روک لئے ہیں۔ بھارتی ریاست ہریانہ کے کئی نجی کالجز نے 13 کشمیری طلبہ کو امتحان دینے روک دیا ہے۔ یہ طلبہ سرکاری وظیفے پر دو دو سمسٹر پاس کر چکے ہیں لیکن تیسرے سمسٹر کیلئے ان کا مودی سرکار نے روک لیا ہے۔
روہتک انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ کی انتظامیہ کا کہنا ہے بھارتی محکمہ ہیومن ریسوس نے کشمیری طلبہ کے سکالرشپس جاری نہیں کئے۔ خیال رہے کہ بھارت میں کشمیری طلبہ سے نارواسلوک کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے پاکستان سے محبت کے جرم نہ صرف کشمیری طلبہ کو یونیورسٹیوں سے نکالا گیا بلکہ ان پر غداری کے مقدمے بھی درج کئے گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.