پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں بنگلہ دیش نے کئی ریکارڈز بنا ڈالے

ہفتہ 18 اپریل 2015 11:10

پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں بنگلہ دیش نے کئی ریکارڈز بنا ڈالے

میر پور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18اپریل۔2015ء) میر پور میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں بنگلہ دیش نے 329رنز کا پہاڑ جیسا سکور کھڑا کرنے کے ساتھ ساتھ کئی ریکارڈ بھی بنائے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کی ابتدائی دو وکٹیں تو جلد حاصل کیں تاہم اس کے بعد تمیم اقبال اور مشفیق الرحیم نے پاکستانی باؤلنگ کی خوب درگت بنائی اور وکٹوں کی چاروں جانب خوبصورت سکٹروکس کھیل کر شائقین کو خوب محضوض کیا۔

فاسٹ باولر جنید خان کی جانب سے 35ینتیس رنز پر مشفیق الرحیم کا کیچ گرانا پاکستان کو بہت مہنگا پڑ گیا اور انہوں نے سنچری سکور کرتے ہوئے 106 رنز کی اننگ کھیلی۔ تمیم اور مشفیق الرحیم نے تیسری وکٹ کے لیے 178 رنز کی شراکت قائم کی جو بنگلہ دیش کی جانب سے ون ڈے کرکٹ کی سب سے بڑی پارٹنرشپ ہے۔

(جاری ہے)

تمیم کے ساتھ ساتھ مشفیق نے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے سنچری اسکور کی۔

، یہ ایک روزہ کرکٹ میں پہلا موقع ہے کہ جب بنگلہ دیش کی جانب سے ون ڈے میچ میں دو کھلاڑیوں نے سنچریاں اسکور کیں۔ مشفیق الرحیم نے بنگلہ دیش کی جانب سے تیسری تیز ترین سینچری سکور کی جس کے لیے انہوں نے صرف 69 گیندیں کھیلیں ۔ بنگلہ دیش نے مقررہ اوورز میں 329 رنز کا مجموعہ حاصل کیا جو ون ڈے کرکٹ میں بنگلہ دیش کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ اس سے قبل بنگلہ دیش نے گزشتہ سال ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف ہی تین وکٹوں پر 326 رنز بنائے تھے جہاں پاکستان نے فتح حاصل کی تھی۔

متعلقہ عنوان :