پابندی کاشکار کرکٹر انکیت چوان کو ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن نے 32 لاکھ روپے ادا کردیئے

ہفتہ 18 اپریل 2015 11:43

پابندی کاشکار کرکٹر انکیت چوان کو ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن نے 32 لاکھ ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء ) آئی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ کے سبب تاحیات پابندی کے شکار کرکٹر انکیت چوان کو ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن نے 32 لاکھ روپے ادا کیے ہیں۔

(جاری ہے)

انہیں یہ رقم ان کی بھارت کے اہم ترین ڈومیسٹک فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ رانجی ٹرافی کے واجبات کے سلسلے میں ادا کیے گئے ہیں۔ انکیت چوان کو 2012-13 سیزن کیلئے میچ فیس اور ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن کو ہونے والے منافع میں سے بونس کی مد میں ادائیگی کی گئی مذکورہ سیزن میں ممبئی نے رانجی ٹرافی جیتی تھی اس لیے بونس تمام کھلاڑیوں کا دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :