انگریزی ادب کا شاہکار فلم میں ڈھل گیا

ہفتہ 18 اپریل 2015 13:08

انگریزی ادب کا شاہکار فلم میں ڈھل گیا

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) انگریزی ادب کا شاہکار فلم کی کہانی میں ڈھل گیا ہے، لندن میں ہالی ووڈ مووی فار فرام دی میڈنگ کراوٴڈ کا پریمیئر ہوا، جس میں ستاروں نے خوب رونق لگائی۔

(جاری ہے)

لندن میں ایک شام انگریزی ادب کی شاہکار کہانی کے نام رہی، فار فرام دی میڈنگ کراوٴڈ پر مبنی فلم کی تشہیری تقریب سجی، سرخ قالین پر ہالی ووڈ حسینہ کیری مولیگن نے چار چاند لگائے، انہوں نے کہا ایسا کردار نبھانا انوکھا تجربہ تھا۔

وکٹورین انگلینڈ کا زمانہ ہے، ہری بھری دیہاتی بستی میں باتھ شیبا ایورڈن کا دلکش کردار 3 مختلف چاہنے والوں پر اثر انداز ہوتا ہے، عجیب رومانوی ماحول کہانی پر چھاجاتا ہے۔محبت، نفرت، غربت اور امارت کی اونچی نیچی پگ ڈنڈیوں پر آگے بڑھتی کہانی یکم مئی کو پردے پر اترنے والی ہے، تھامس یارڈی کے مداحوں کیلئے ذوق کی تسکین کا عمدہ موقع ہاتھ آنے والا ہے

متعلقہ عنوان :