بھارتی اخبار نے ”روشن خیال“بھارت کی اصلیت عیاں کر دی

سکول میں مسلم اور ہندو طالب علموں کیلئے علیحدہ علیحدہ رنگ کے یونیفارم

ہفتہ 18 اپریل 2015 13:36

بھارتی اخبار نے ”روشن خیال“بھارت کی اصلیت عیاں کر دی

نئی دلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) وزیراعظم نریندر مودی کے’سیکولر‘ بھارت کا اصل چہرہ ہر آنے والے دن کے ساتھ مزید بے نقاب ہو رہا ہے اور یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ بھارت میں نفرت اور تعصب کا عفریت مزید پھلتا پھولتا جا رہا ہے۔ہفتہ کو اخبار ”انڈین ایکسپریس“ کے مطابق احمد آباد کے سکول آج کے بھارت کی تشویشناک صورت پیش کر رہے ہیں۔

یہاں احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے شاہ پور سکول میں طلباء کی بھاری اکثریت ہندو ہے اور ان کے یونیفارم کا رنگ زعفرانی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے برعکس دانی لمدا سکول میں اکثریت طلباء مسلمان ہیں اور انہیں سبز رنگ کے یونیفارم پہنائے گئے ہیں۔ ہندو اور مسلمان بچوں میں تفریق کا یہ رویہ بھارت میں پائے جانے والے عمومی تعصب کا عکاس ہے اور اسے ماہرین تعلیم و سماجیات کی طرف سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔دوسری جانب AMC سکول بورڈ کے چیئرمین جگدیش بھاوسار نے موقف اختیار کیا ہے کہ بچوں کے یونیفارم کے رنگ کا انتخاب کسی مذہبی تفریق کے بغیر کیا گیا ہے اور یہ محض اتفاق ہے کہ ہندو بچوں کو زعفرانی اور مسلمان بچوں کو سبز رنگ کے یونیفارم پہنائے گئے ہیں۔