چینی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران آٹھ روایتی آبدوزوں کی فروخت کے نتیجہ خیز ہونے کا امکان ہے ‘امریکی میڈیا
ہفتہ 18 اپریل 2015 14:03
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) امریکی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران آٹھ روایتی آبدوزوں کی فروخت کے نتیجہ خیز ہونے کا امکان ہے جس سے پاکستان بیڑے میں دگنا اضافہ ہو جائیگا ‘ خریداری کا مقصد بحر ہند میں بھارتی بحریہ کے غلبے کا توڑ کرنا ہے جبکہ تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ بھارت کیساتھ مسابقت میں سمندر سے جوہری ہتھیاروں کے فائر کرنے کی صلاحیت میں پاکستان کاپہلا قدم ہو سکتا ہے۔
تاہم آبدوزوں کی فروخت سے علاقائی پانیوں میں کشیدگی میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی علاقے میں چینی بالادستی کو روکنے کے لئے بھارتی بحریہ کو مضبوط کر رہے ہیں۔2006کے بعد کسی بھی چینی سربراہ کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے جس میں گیس پائپ لائن، ہائی ویز ،ریل سمیت45ارب ڈالر کے منصوبوں پر دستخط کیے جائیں گے۔(جاری ہے)
واشنگٹن کے تھنک ٹینک پالیسی ریسرچ گروپ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ابھی جدو جہد میں ہے اس کے بحریہ کمانڈرزروایتی آبدوزوں کو ایٹمی میزائلوں سے لیس کرنے کی اسرائیل کی مثال کی پیروی کرنا چاہتے ہیں۔
سمندر میں جوہری ہتھیاروں سے نشانہ بنانے کی صلاحیت زمینی طریقے سے زیادہ خطرناک ہے،سمندر میں جوہری ہتھیاروں کی نشان دہی مشکل ہوتی ہے۔ مغربی میڈیا پاکستانی جوہری پروگرام کے خلاف پروپیگنڈا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتا ، بلوم برگ کی رپورٹ میں نیویارک کے ایک تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز کے حوالے سے کہا گیا کہ پاکستان کا جوہری پروگرام دنیا میں سب سے تیز ہے، پاکستان نے چینی ٹیکنالوجی کی مدد سے جوہری ہتھیاروں کو تیار کیا جن کی تعداد ایک سو سے ایک سوبیس تک ہے ، چین کیجوہری ہتھیار 250 اور بھارت کے 90 سے 100 کے درمیان ہیں۔
بھارت نے اپنا پہلا ایٹمی پاورڈ بیلسٹک میزائل آبدوز کا سمندری ٹرائل 2009 میں شروع کیا ، بھارت نے دفاعی بجٹ میں گیارہ فی صد اضافہ کرکے 40 ارب ڈالر تک کردیا اور چھ ایٹمی آبدوزوں کی منظوری دی۔ پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت نے آٹھ چینی آبدوزوں خریدنے کی تجویز کی منظوری دی جس پر چینی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران دستخط کیے جا سکتے ہیں،یہ چین کی طرف سے کسی بھی ملک کوآبدوزوں کی پہلی برآمد ہو گی ۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں آبدوز کی فروخت پر کوئی مزید تفصیلات معلوم نہیں ۔ چینی وزارت دفاع نے فوری طور پر آبدوزوں کی اقسام کی فروخت کا جواب نہیں دیا۔ بیجنگ کے ایک تھنک ٹینک چینی نیول ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ماہر لی جی کا کہنا ہے کہ یہ آبدوزیں چین کے جدید ترین ٹیکنالوجی ایس 20ماڈل کی طرز پر مبنی ہو ں گی جوٹارپیڈوز اور اینٹی شپ میزائل سے لیس ہیں۔ گزشتہ ماہ واشنگٹن ڈی سی میں ایک سیمینار میں لیفٹیننٹ جنرل خالد قدوائی نے کہا تھا کہ پاکستان آئندہ برسوں میں جہازوں اور آبدوزوں پر جوہری ہتھیاروں کو وسعت دینے کا ارادہ رکھتا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
-
کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.