آئی پی ایل 8 : چنائی سپر کنگز نے ممبئی انڈینز کو 6وکٹوں سے ہرا دیا

ہفتہ 18 اپریل 2015 14:06

آئی پی ایل 8 : چنائی سپر کنگز نے ممبئی انڈینز کو 6وکٹوں سے ہرا دیا

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18اپریل۔2015ء) انڈیئن پریمیئر لیگ 8کے 12ویں میچ میں چنائی سپر کنگز نے ممبئی انڈینز کو 6وکٹوں سے مات دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق میزبان ممبئی انڈینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20اوورز میں 7وکٹوں پر 183رنز بنائے ، پولارڈ 64اور روہت شرما50رنز بنا کر نمایاں رہے ، فاسٹ بولر اشیش نہرا نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔

(جاری ہے)

چنائی سپر کنگز نے ہدف 17ویں اوور کی چوتھی گیند پر 4وکٹیں گنوا کر 189رنز بنا کر حاصل کرلیا ۔ڈیوائن سمتھ نے 30گیندوں پر 62رنز بنا کر فتح میں اہم کردار ادا کیا ،برینڈن میکولم 46 اورسریش رائنا 43رنز بنا کر قابل ذکر رہے ۔ آف سپنر ہربھجن سنگھ نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اشیش نہراکو بہترین باؤلنگ پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :