پہلے یہ کہا تھا پاکستان ایک دن بنگلہ دیش سے بھی ہارے گا،شعیب اختر

ہفتہ 18 اپریل 2015 14:12

پہلے یہ کہا تھا پاکستان ایک دن بنگلہ دیش سے بھی ہارے گا،شعیب اختر

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) بنگلادیش سے پاکستان کی شکست پرشعیب اختر نے کہا ہے کہ 2 سال کہہ رہا تھا کہ اگر میر ٹ پر ٹیم سلیکٹ نہ کی گئی تو ایک دن آئے گا جب پاکستان بنگلادیش سے بھی ہارے گا۔میری بات اج سچ ثابت ہو گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے ہاتھو ں 16سال بعد پاکستان کو ون ڈے میں 79رنز سے شکست کے بعد اپنا ردعمل دیتے ہوئے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا کہ سال کہہ رہا تھا کہ اگر میر ٹ پر ٹیم سلیکٹ نہ کی گئی تو ایک دن آئے گا جب پاکستان بنگلادیش سے بھی ہارے گا۔

میری بات اج سچ ثابت ہو گئی ۔انہوں نے کہا کہ ہم جب تنقید کر تے ہیں تو ہمیں برا بھلا کہا جاتا ہے ،ہم پاکستان کی کر کٹ کی بہتری کیلئے ہی تنقید کر تے ہیں ۔جو کچھ لوگوں کو اچھی نہیں لگتی ۔انہوں نے کہا کہ جب تک سفارش کے کلچر کو ختم اور ڈومیسٹک کر کٹ کو بہتر نہیں کیا جاتا ۔تب تک پاکستان کی کر کٹ بہتر نہیں ہو سکتی ۔بلکہحالیہ پر فارمنس سے بھی بری پر فارمنس دیکھنے کو ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :