میری فیملی کے کندھوں پر بندوق رکھ کر مت چلائی جائے ، شترو گھن سنہا

ہفتہ 18 اپریل 2015 15:59

میری فیملی کے کندھوں پر بندوق رکھ کر مت چلائی جائے ، شترو گھن سنہا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) بالی ووڈ اداکار شترو گھن سنہا نے کہا ہے کہ میری فیملی کے کندھے پر بندوق رکھ کر مت چلائی جائے ۔ شترو گھن سنہا جن کی بیٹی سوناکشی سنہا کو حال ہی میں ایک گانے ” گندی بات “ پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ انہوں نے گانے میں فحش پرفارمنس دی ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شترو گھن سنہا کا کہنا تھا کہ میری فیملی کے کندھوں پر بندوق رکھ کر چلانے کی کوشش نہ کی جائے ۔

کیونکہ میں یہ چاہتا ہوں کہ میرے بچے باصلاحیت ہیں ۔ اور سوناکشی کبھی بھی ایسا کچھ نہیں کرے گی ۔ جس سے خاندان کی عزت پر حرف آئے ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک گندی بات کا تعلق ہے تو یہ صرف گانے کا ٹائٹل ہے گانے کے اندر ایسا کچھ بھی نہیں جو کہ شرمناک ہو ۔