کراچی سپر ہائی وے سعدی ٹاوَن میں پولیس مقابلے میں 6 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 18 اپریل 2015 17:59

کراچی سپر ہائی وے سعدی ٹاوَن میں پولیس مقابلے میں 6 دہشت گرد ہلاک کردیے ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 اپریل 2015 ء) سپر ہائی وے کے قریب سعدی ٹاوَن میں واقع سبزی منڈی میں پولیس مقابلے میں 6 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے کے قریب سعدی ٹاوَن میں واقع سبزی منڈی میں پولیس نے خفیہ اطلاعات ملنے پر آپریشن شروع کیا جس میں پولیس کمانڈوز نے بھی حصہ لیا۔ آپریشن میں 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، دہشت گردوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے بتایا جارہا ہے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے تمام راستے بند کر کے علاقے کو سیل کردیا ہے۔