لاہورلائنز نے عامر کیبلز کو 19 رنز جبکہ عمر ایسوسی ایٹس نے عسکری گرین کو 8 وکٹوں سے ہراکر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا
ہفتہ 18 اپریل 2015 18:22
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء ) 5 ویں نیشنل سینئرز اوور50، T-20 کرکٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں دو سیمی فائنل کھیلے گئے۔ لاہورلائنز نے عامر کیبلز کو 19 رنز جبکہ عمر ایسوسی ایٹس نے عسکری گرین کو 8 وکٹوں سے ہراکر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔ فائنل میچ اتوار کو ایل سی سی اے کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا ۔ جس کا آغاز صبح 11 بجے ہوگا۔
پہلا سیمی فائنل لاہور لائنز اور عامر کیبلز کے درمیان باغ جناح کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا گیا۔ لاہور لائنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 1 کھلاڑی کے نقصان پر 228 رنز بنائے۔ رضوان نثار نے 29، دستگیر بٹ 87رنز ناٹ آؤٹ اور غفار کاظمی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 102 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔(جاری ہے)
اکرم رضا نے 1/42 وکٹ حاصل کیں۔
جواب میں عامر کیبلز 20 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 209 رنز بناسکی۔ طارق صدیقی نے 71، شفقت تنویر بٹ 23، منظور الہٰی 34، سیف اللہ 22، سلیم بٹ 22اور سلیم ملک نے 11 رنز بنائے۔ لاہور لائنز کی طرف سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے غفار کاظمی نے 4/31، کفایت اللہ 2/14، پروفیسر جاوید 1/8 اور جاوید حیات نے 1/43 وکٹ حاصل کیں۔ جاوید اشرف ، قیصر وحید امپائر ، جمشید حسین میچ ریفری جبکہ ظہور عالم سکورر تھے۔ اسی سلسلے کا دوسرا میچ عمر ایسوسی ایٹس کراچی اور عسکری گرین راولپنڈی کے درمیان اسٹیگ کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا گیا۔ عسکری گرین نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 123 رنز بنائے۔ سلیم راجہ نے 45، شاہین اقبال 29 اور اعجاز احمد نے 18 رنز بنائے۔ عمر ایسوسی ایٹس کی طرف سے یحییٰ طور نے 3/19، صغیر عباس 1/18، کامل خان 1/18 اور ساجد انصاری نے 1/24وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں عمر ایسوسی ایٹس نے 12.2 اوورز میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ ساجد علی نے 74 رنز ناٹ آؤٹ اور اشرف پکھالی نے 29 رنز بنائے۔ عسکری گرین کی طرف سے جنرل اقبال آسی نے 1/30 اور جنرل نجمی نے 1/34 وکٹ حاصل کیں۔ محمد آصف قیصر خان امپائر جبکہ محمد عارف سکورر تھے۔ لاہور لائنز اور عمر ایسوسی ایٹس کے درمیان فائنل میچ بروز اتوار 11 بجے دن ایل سی سی اے کرکٹ گراؤنڈ پر شروع ہوگا۔جبکہ اختتام تقریب 3:30 بجے منعقد ہوگی۔ اس موقع پر سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم یونس خان مہمانِ خصوصی ہونگے۔ اس موقع پر انتخاب عالم، نواب عاشق حسین قریشی اور کرکٹ سے وابستہ شخصیات اور کھلاڑی شرکت کریں گے۔ احسن رضا، شوزب رضا امپائر ، محمد کلیم ریزرو امپائر۔ عزیز الرحمن میچ ریفری اور عبدالحمید سکورر کے فرائض سرانجام دیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست کا ملبہ باولرز اور فیلڈنگ پر ڈال دیا
-
پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اور شرمناک دن، آئرلینڈ نے سیریز کا پہلا میچ جیت لیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ برابر کر دیا
-
بابر اعظم نے ایک اور ٹی ٹونٹی عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
-
سیریز کا پہلا ٹاکرا، آئرلینڈ نے ٹاس جیت لیا
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
سیالکوٹ،چیلنج کپ 2024 میں سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی
-
23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے پانچ رکنی قومی ٹیم کا اعلا
-
عامر آج ڈبلن میں ٹیم جوائن کرنے کے باوجود آئرلینڈ کیخلاف پہلا ٹی ٹونٹی نہیں کھیل سکیں گے
-
سلطان اذلان شاہ کپ جیتنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان
-
شاہد آفریدی نے پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ سے دو آل راؤنڈرز کے اخراج پر سوال اٹھایا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.