احسان عادل کی انجری، عمر گل کی انٹری
فہد شبیر ہفتہ 18 اپریل 2015 19:31
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18اپریل۔2015ء)یاسر شاہ کے بعد احسان عادل بھی فٹنس مسائل سے دوچار ہونے کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف پاکستانی اسکواڈ سے باہر ہوگئے۔ ہیم اسٹرنگ کا شکار ہونے والے احسان عادل کو ڈاکٹروں نے دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے، لہذا وہ بنگلہ دیش کےخلاف ون ڈے سیریز میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ لیکن احسان عادل کے ٹیم سے باہر ہونے کے بعد انجری کے شکارعمرگل کو بنگلہ دیش کے خلاف پاکستانی اسکواڈ کا حصہ بننے کا موقع ضرور مل گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق عمر گل پاکستانی اسکواڈ کو جوائن کرنے کے لیے بنگلہ دیش جائیں گے۔اس سے قبل پاکستانی اسکواڈ میں شامل فاسٹ باؤلر سہیل خان، مڈل آرڈر بلے باز صہیب مقصود اور لیگ اسپنر یاسر شاہ انجری کے باعث ایک روزہ سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔(جاری ہے)
صہیب کی جگہ سعد نسیم جبکہ سہیل خان کے متبادل کے طور پر جنید خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔
یاسر شاہ کو ایک ہفتے کے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ ٹیسٹ میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔ یاد رہے کہ عمر گل نے پاکستان کی طرف سے اپنا آخری میچ دسمبر 2014 میں کھیلا تھا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ کل یعنی اتوار کو شیربنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، میرپور میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ افتتاحی میچ 79 رنز سے جیتنے والی بنگلہ دیشی ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.