یمن کی صورتحال کے باعث عالمی جنگ چڑھنے کا خطرہ ہے ، ڈاکٹر راشد محمود سومرو
سعودی عر ب پر حملہ کیا گیا تو دنیا میں عالمی جنگ چھڑ جائیگی ٗ بیان
ہفتہ 18 اپریل 2015 20:52
ٹنڈومحمدخان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) جمعیت علماء اسلام صوبائے سندھ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر راشد محمود سومرو نے ٹنڈومحمدخان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ یمن کی صورتحال کے باعث عالمی جنگ چڑھنے کا خطرہ ہے ، یہودی قوتیں یمن کی صورتحال کو مزید خراب کر کے سعودی عرب پر قبضہ کرنا چاہتی ہے اگر سعودی عر ب پر حملہ کیا گیا تو دنیا میں عالمی جنگ چھڑ جائیگی ، مسلمان ممالک کو چاہیے کہ و ہ متحد ہوجائیں ، اگر حرمین شریف کے تحفظ کا وقت آیا تو جمعیت علماء اسلام کے کارکنان ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے ، انہوں نے کہاکہ سندھ کے حکمران صرف اور صرف کرپشن میں مصروف ہیں ، سندھ کی عوام بھوک اور بدحالی کا شکار ہیں ، سندھ کا ہر شہر کھنڈارت کا منظر پیش کرہا ہے اور سندھ کو قبائلی اور لاسانی بنیاد پر تقسیم کردیا گیا ہے ، سندھ کی عوام پیپلز پارٹی سے بیزا ر آچکے ہیں، ڈاکٹر خالد محمو سومرو کی شہادت کے بعد جمعیت علماء اسلام نے پورے سندھ کے تنظیمی دوروں کا فیصلہ کیا گیا ، سندھ کی عوام پیپلز پارٹی کو آئندہ بلدیاتی انتخابات میں ووٹ نہیں دیں گے ، آئندہ بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علماء اسلام پورے سندھ سے بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ، انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے اصل قاتلوں کو گرفتار نہیں کیاجارہا ، جمعیت علماء اسلام کی جانب سے حیدرآباد میں دو اپریل کو تاریخی جلسہ عام کیا گیا ، سابق صدر آصف علی زرداری نے وعدہ کیا تھاکہ وہ جمعیت علماء اسلام کے رہنماء ڈاکٹر خالد محمو د سومرو کے قاتلوں کو گرفتار کریں گے ، لیکن تاحال آصف علی زرداری نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا جس کیخلاف جمعیت علماء اسلام کے لاکھوں کارکنان یکم مئی کو کراچی میں وزیر اعلی ہاؤس کا گھیراء کرے گی ، اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے ضلعی رہنماء مولانا محمد ابراہیم سومرو ، مفتی محمد رمضان سومرو ، سید منظور احمد شاہ، ذیشان سومر ودیگر بھی موجود تھے ۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
وزیرقانون کی بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس کے وفد سے ملاقات،وزیر قانون کو تنظیم کے کام اور مشن بارے آگاہ کیا
-
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیراعظم
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس (آئی پی سی) کے وفد کی ملاقات
-
ایران کے ساتھ تجارتی معاہد وں پر امریکا کی پاکستان کو پابندیاں عائدکرنے کی دھمکی
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سری لنکا کے دورے پر
-
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات پرتیسری مرتبہ اعتراضات عائد کردیا
-
امریکی سینیٹ نے یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کے لیے 95 ارب ڈالر جنگی امداد کا بل منظور کر لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.